💠 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ 💠خود کی پہچان▪️ہر انسان اپنا تعارف خود ہوتا ہے ۔۔▪️خود کو ذہین/جینیئس ، بریلیئنٹ ثابت کرنے کے لیے اپنے برابر والوں یا اپنے آپ سے اوپر لیول سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے ۔۔▪️جبکہ نچلے لیول پر جاکر خود کو دوسروں سے بہتر ثابت کرنے والا، خود کو خود ہی نچلے لیول پر لے جاتا ہے ۔اور اپنا نچلا مقام خود پروو/ثابت کرتا ہے ۔۔۔▪️جن لوگوں کو خود پر یقین ہوتا ہے ، وہ مطمئن اور پُرسکون رہتے ہیں ۔۔▪️انہیں کسی کو کچھ ثابت کرنے یا کسی مقابلے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔۔▪️انکا کام اور کردار خود بولتا ہے ۔۔ اور خوشبو کی طرح انسان کے روح اور سانسوں میں بس کر اسے شاداب کر دیتا ہے ۔▪️اور وہ اسکی بھی پرواہ نہیں کرتے اور محو پرواز رہتے ہیں ۔۔▪️وہ بظاہر زمین پر ہوتے ہیں، مگر حقیقتاً افق کی بلندیوں اور معراج کو چھوتے ہیں ۔۔مگر بقول شاعر🎙️بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا ۔۔〰️〰️〰️〰️〰️〰️آپکو یہ تحریر کیسی لگی ۔۔ براہ کرم اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں۔
✍🏻 پہچان
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)