وہی خدا ہے

 💠''اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ''💠
         💠 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ 💠
وہ ہی خدا ہے
وہ ہی خدا ہے
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے!
"وہ ہی خدا ہے "!
سائنس کے پاس کرونا کا علاج نہیں ہے تو کیا ہوا۔ ؟
کائنات کو سائنس نہیں چلا رہی ہے ،
کائنات کو چلانے والا " اللہ وحدہ لاشریک" ہے ،
ہمیں تو اپنے رب پر یقین ہے ، بھروسہ ہے۔
جو رب العالمین ہے ۔
جو کائنات کا خالق ہے۔
جو زندگی اور موت کا مالک ہے۔
جو خیر و شر کا مالک ہے۔
جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔
وہی اللہ ہمیشہ قائم رہنے والا ہمارا مسیحا ہے
ہمیں ہر مشکل سے نکالنے والا ۔
وہی اس وباء سے نجات دے گا ۔
⁦❣️⁩ان شاءاللہ⁦❣️⁩
 یہودیوں کو اپنے مسیحا کا انتظار ہے۔ انکے ایمان و یقین کے مطابق انکا مسیحا آئے گا، اس لیے وہ انتظار کر رہے ہیں۔
لیکن ! ہمیں کیا ہو گیا ہے ؟
ہم کیوں انتظار کر رہے ہیں ؟  
ہم کیوں انکے عقیدے کی پذیرائی کررہے ہیں ؟
ہم کیوں پرچار کر رہے ہیں ، انکے عقائد کا ۔؟
ہمارا کیا مقصد اور فائدہ ہے ؟
!انکا ایمان و عقیدہ وہ جانیں
ہمیں کیا! ہم اپنے راستے وہ اپنے راستے
" واللہ اعلم "
یہودیوں کے عقائد کو اتنی اہمیت کیوں دی جا رہی ہے ،کیوں اتنا پرچار کیا جا رہا ہے ۔؟
سوال! تو بہت اٹھتے ہیں ۔
اہل ایمان/مسلمانوں کا یہ دہرا رویہ مشکوک ہے ۔ یہودیوں کے ساتھ اور حمایت کی غمازی کرتا ہے ۔
یہ منافقت قابلِ قبول نہیں ہے
جبکہ ہم سب جانتے ہیں⁩ "اللہ وحدہ لاشریک⁦"⁩ کے سوا سب باطل ہے۔ 
-------