🕯️ تقدیر اور نصیب ✍🏻 میرا قلم 🌹

💠''اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ''💠
     💠 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ 💠 

 

 


آپ کی رائے قیمتی 

 

تقدیر اور نصیب " 



🔹تقدیر (Taqdeer) 

اللہ کا اٹل فیصلہ ، نظام قدرت ، جو صرف اور صرف اللہ کے اختیار میں ہے ۔ جس میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ۔ ہمیشہ اللہ کے مقرر کردہ دائرہ قدرت کے مطابق قائم و دائم رہنے والا قانون قدرت ۔۔۔ 

🔹"تقدیر" کا مطلب ہے "اللہ کا علم اور اس کا پہلے سے طے کردہ  نظام اللہ نے پوری کائنات کا نظام ، اصول اور حدود بنا دیے ہیں۔

🔹جیسے:  موت کا وقت ،  رزق کا دائرہ ،  انسان کے امکانات ، دنیا  کا  چلنے  کا طریقہ    یہ سب  تقدیر  کے  حصے  ہیں۔

"یعنی"  کائناتی قوانین اور اللہ کا علمِ ازلی"

🔹مثال:  سیاروں کی گردش : 

سورج کا مشرق سے نکلنا ، سیاروں اور ستاروں کی

 گردشِ ، وقت ، دن مہینوں کا چکر 

🔹موسم:   سردی ، گرمی ، بہار ،خزاں

بادل ، بارش ،آندھی، طوفان ، زلزلے ، بجلی کی چنگھاڑ ۔۔ 

🔹نباتات و معدنیات ،  ہوا پانی  ، آگ  ، مٹی کے خواص  یہ سب  صرف اور صرف اللہ کے اختیار قدرت میں ہے ۔

🔹پیدائش :   کسی کا پیدا ہونا ، کب ، کہاں ،  کیسے پیدا ہونا ،

🔹والدین ، بہن بھائی ، اولاد یعنی حقیقی رشتوں کا انتخاب ،

 صنف/جنس کا انتخاب یعنی لڑکا یا لڑکی،  کا انتخاب 

🔹جینا ، مرنا یعنی جب تک زندگی پائے  گا اور کب مرے  گا  یعنی  موت  کا وقت مقررہ  پر آنا ۔  یہ سب تقدیر کے دائرے میں  ہیں۔

🔹نصیب (Naseeb)🔹

معنی:  کسی بھی چیز کا ملنا ، حصول ، مہیاء ہونا ،

 "نصیب"  کا مطلب ہے  وہ حاصل  زندگی  جو کسی بھی انسان کو  اسکےعمل ، محنت ، کوشش اور فیصلوں ، معاشرتی  قوانین کے  اصول و ضوابط کے  نتیجے  میں ملتا ہے۔

 یعنی انسان  تقدیر/قانون قدرت  کے اصولوں  کے اندر رہتے  ہوئے  جو  "محنت ،  جہدوجہد ، کوشش کا انتخاب" کرتا ہے ، یا تدبیر  اختیار کرتا ہے اور اس سے جو نتیجہ ملتا یا حاصل ہوتا ہے  وہ اس کا نصیب ہوتا ہے۔ 

یعنی اسکی محنت ، مشقت  اور کوشش  کا صلہ یا نتیجہ ۔۔

🔹مثال:  دو لوگ ایک  ہی موقع   پر  ہوتے  ہیں ؛  ایک محنت کرتا ہے ،  دوسرا سستی کرتا ہے۔  

اللہ/ تقدیر نے  دونوں کو مواقع  دیے ، لیکن جو نتیجہ انہیں  ملا،  وہ انکی محنت ، کوشش ، جدوجہد کا نتیجہ حاصل  ہے 

 جسے نصیب  کہتے  ہیں  یعنی 

انسان کی محنت کوشش اور جدوجہد کے مطابق حصولِ زندگی انکا نصیب  ہوتا ہے ۔

فرق (Difference)

🔹تقدیر :

 اللہ کا علم + اللہ کا فیصلہ ،اٹل ، حتمی ،   بنا کسی تغیر و تبدل کے  کائناتی نظام جو اللہ کے اختیار ، قدرت کے منشاء  ہے ۔

🔹نصیب : 

انسان  کا حصہ یعنی انسانی اختیارات کے نتائج  کا حاصل  ہے 

جو اس کے انتخاب اور اعمال کے ساتھ جڑتا ہے۔

🔹 تقدیر اللہ کی طے کردہ  قانون قدرت ہے جس  میں کسی  کی  مداخلت  یا کسی قسم  کی تبدیلی ممکن نہیں  ہے 

🔹اور نصیب انسانی علم و فکر  تدبر  کا عمل کا نتیجہ  ہے  جو انسان  اپنی کوشش ، جدوجہد اور عقلی فیصلوں سے  پاتا ہے۔ یعنی حاصل کرتا ہے۔ 

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️  

آپکو یہ کالم/تحریر کیسی لگی ۔۔

براہ کرم  اپنی  قیمتی رائے کا اظہار  ضرور کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپکے الفاظ اپ کی پہچان ہیں۔
اصلاح بہترین عمل ہے۔۔
حق و سچ کی تکمیل کے لئے ۔۔