جہاد ۔۔۔ جہاد کیا ہے؟
لفظ جہاد ہر دوسرے انسان کی زبان پر ہوتا ہے۔
ہم اکثر جو بولتے ہیں اسکے معنی اور مطلب سے ناواقف ہوتے ہیں۔
لفظ جہاد ہماری زندگی میں کتنا اہم ہے۔ یا یوں کہنا چاہیے کہ جہد کے بغیر زندگی بے معنی ہے۔
جہاد کو اللہ رب العالمین نے فرض قرار دیا ہے۔ یعنی لازمی امر ہے۔۔
جہاد ۔۔۔ جدو جہد کی جمع ہے۔۔
جدوجہد کے معنی کوشش کرنے کے ہیں ۔۔ ہر ممکن حد تک کوشش کرنا۔
زندگی کے ہر جائز امور/کام کے لیے اللہ کی حدود میں رہ کر اپنی زندگی میں شامل کرنا۔
روز زندگی کے تمام معاملات کو بہتر سے بہترین بنانے اور گزارنے کے لئے کوشاں ہونا۔
اللہ کے احکام حقوق فرائض کی ادائیگی کے لیے کوشاں رہنا۔
عدل انصاف کا نظام قائم کرنے کے لیے کوشاں ہونا ۔ مظلوم کی داد رسی اور ظلم کے خلاف کوشاں ہونا۔
بات کسی انسان کی، گھر کی، خاندان کی، محلے شہر یا ملک/خطے کی ہو ۔۔ اللہ کا قانون اور احکام سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے۔
لیکن ہم نے جہاد کو صرف سرحدوں اور ہتھیار اٹھانے کی حد تک محدود کر دیا ہے ۔۔ اور اپنی ذاتی ذمداریوں سے منہ موڑ لیا ہے۔ جہاد ہر مسلمان پر فرض ہے۔
یعنی مسلمانوں کے حقوق و جان و مال کی حفاظت کرنا، امن و سلامتی کے لیے کوشش کرنا، ہر سطح پر جہاد کہلاتا ہے۔۔
جہاد کی کئی اقسام ہیں ۔۔
1- منہ سے یعنی بات چیت سے
سمجھا کر۔۔
2- معاہدوں کے ذریعے حدودِ قوائد کے ذریعے ۔۔
مال و اسباب کے ذریعے ۔
جان اور ہتھیار کے ذریعے۔۔
آخری قسم یعنی جب کوئی چارہ نہ رہے تو ہتھیار سے جہاد کرنا ۔
ہتھیار سے جہاد کرنے کا مطلب جنگ ہوتا ہے۔۔ جو کفار سے لڑنا ہے ۔مسلمانوں کی جان و مال، زندگی کی بقاء اور دین اسلام سربلندی کے لئے لڑنا ہے۔۔ یہ آخری حل ہے۔
مگر ہم کم علم لوگ اسے پہلے نمبر پر رکھتے ہیں ۔۔
چونکہ یہ کام ہمیں نہیں کرنا بلکہ دوسروں سے کروانا ہوتا ہے۔۔ ہمیں تو صرف زبان کے تیر چلانے ہوتے ہیں۔۔ جو سرہن گناہ ہے۔
جہاد اسلام کی سربلندی کے لئے کوشش اور مسلمانوں کے جان مال کی حفاظت کسی ایک پر لازم نہیں بلکہ ہر مسلمان پر فرداً فرداً فرض ہے ۔۔ کوئی مسلمان بری الزمہ نہیں۔ اپنی طاقت ، صلاحیت اور حیثیت کے مطابق ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کی جان ومال اور حقوق کا تحفظ فرض ہے۔
اب ذرا ہم اپنا جائزہ لیتے ہیں کہ ہم کیا ہیں؟؟؟
ہم اللہ کے احکام کی نافرمانی کرتے ہیں، گھر کے افراد میں تفریق کرتے ہیں۔ خود ایک دوسرے کے حقوق غضب کرتے ہیں۔ گھروں میں آپس میں ایک دوسرے کے تقدس کو پامال کرتے ہیں۔ یوں کہنا درست ہوگا کہ "ہر گھر ایک کشمیر ہے" ذرا غور کریں اپنے گھروں اور خاندانوں پر ۔۔۔ اور اپنے مسلمان ہونے پر۔۔۔
شکر الحمداللہ
آج پاکستان کو باوقار ایماندار اور مضبوط قیادت عطاء ہوئی ہے اللہ کے کرم سے۔۔
موجودہ وزیراعظم عمران خان اسلام کی سربلندی اور مسلم اُمہ پر جیسے فلسطین، شام، عراق، اردن، برما اور کشمیر میں سالہاسال سے ظلم وبربریت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ اسے روکنے اور مسلم اُمہ کو آزادی اور حقوق دلوانے کے لیے کوشاں ہیں۔۔ جس طرح پاکستان آزاد ہوا۔ اسی طرح ان شاءاللہ کشمیر اور دیگر ممالک/خطوں میں بھی اسلامی پرچم لہرائے گا۔ اور مسلمان امن و سلامتی اور فتح و نصرت سے سرفراز ہونگے۔
اسلام غالب ہوگا اور مسلم امہ کو آزادی اور خودمختاری حاصل ہوگی۔
ان شاءاللہ❣️
خطے کاجکا تو جاری ہے اور جاری رہے گا۔
ذرا اے مسلمان اپنی ذات کا جہاد بھی کر لے۔ اپنے والدین، بہن بھائی، اولاد اور دیگر قرب جوار کا جہاد تجھ پر فرض ہے۔ ہم سب پر فرض ہے۔۔