پرومٹ 🖋️Prompt

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

https://urduvoicetext.com/urdu-shayari-calligraphy-ai-prompts/

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پہلا پرامپٹ 
A luxurious and modern Eid ul Adha greeting artwork with elegant Thuluth calligraphy of "عید الاضحیٰ مبارک" in glowing pearl white and metallic rose gold tones. The phrase "تمام اہل وطن کو" written in refined Urdu typography above the main calligraphy. Premium royal color scheme featuring deep navy blue, matte black, champagne gold, and soft ivory highlights. Minimal yet majestic Islamic design with illuminated crescent moon, crystal lanterns, subtle floral arabesque patterns, soft ambient lighting, cinematic shadows, premium embossed texture, high-end Arabic calligraphy composition, sophisticated Pakistani festive aesthetic, ultra realistic digital art, elegant depth and contrast, luxury invitation card feel, masterpiece quality, 8k resolution, spiritual and classy atmosphere.

Negative Prompt: low resolution, blurry calligraphy, neon colors, cluttered composition, distorted text, cartoon style, watermark, low detail, cheap design, oversaturated background

دوسرا پرامپٹ

A premium Pakistani Islamic Eid ul Adha poster design with elegant Thuluth Arabic calligraphy of the text "عید الاضحیٰ مبارک" prominently centered. The phrase "تمام اہل وطن کو" written gracefully above in sophisticated Urdu typography. Luxurious Islamic aesthetic with golden crescent moon, glowing lanterns, subtle mosque silhouettes, intricate geometric Islamic patterns, warm festive lighting, deep emerald green and gold color palette, rich Pakistani cultural vibe, cinematic atmosphere, ultra detailed calligraphy strokes, high-end digital art, balanced composition, soft glow effects, realistic textures, masterpiece quality, 8k resolution, elegant Eid greeting poster, visually majestic and spiritual ambiance.

Negative Prompt: blurry text, distorted calligraphy, low quality, extra objects, western style, cartoonish look, watermark, spelling mistakes, oversaturated colors, messy layout
_________________

 
آپ کی قیمتی رائے کا شکریہ

براہ کرم کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

طلاق اور نکاح

حقیقی آسمانی رشتے



بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم°

🕯القران🕯
سورة الرعد: 13/ 25 
وَ الَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ اللّٰہِ  مِنۡۢ  بَعۡدِ مِیۡثَاقِہٖ وَ یَقۡطَعُوۡنَ  مَاۤ  اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۙ اُولٰٓئِکَ لَہُمُ اللَّعۡنَۃُ وَ لَہُمۡ سُوۡٓءُ  الدَّارِ ﴿۲۵﴾
ترجمہ:
اور ( دوسری طرف ) جو لوگ اللہ سے کیے ہوئے عہد کو مضبوطی سے باندھنے کے بعد توڑتے ہیں ، اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے ، انہیں کاٹ ڈالتے ہیں ، اور زمین میں فساد مچاتے ہیں ، تو ایسے لوگوں کے حصے میں لعنت آتی ہے ، اور اصلی وطن میں برا انجام انہی کا ہے ۔

✍🏻 میرا قلم 🌹انمول

💠''اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ''💠
💠 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ 💠ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
-------------
" انمول"
محبت  اور  عزت   دونوں  انمول  ہیں۔
ایک قیمتی  چیز  کے حصول کے  لیے  دوسری قیمت  چیز  کو کھونا
یا  گوانا  سب سے  بڑی حماقت  ہے ، 
لہذٰا  عزت کو  قائم رکھتے  ہوئے محبت  کے حصول  کو 
ممکن   بناؤ ، 
وگرنہ   جو قیمتی شے  تمہارے  پاس  پہلے  سے موجود  ہے
  اس  کی  حفاظت  کرو۔
💠💠💠

» Tahaffuz «
"تحفظ" 
عورت  4  رشتوں سے تحفظ  کا احساس  چاہتی  ہے ۔
1• باپ
2•  بھائی
3• شوہر   
اور
4 •  بیٹا 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ---------

آپ کی قیمتی رائے کا شکریہ
 براہ کرم کمنٹس  میں  اپنی  رائے  کا  اظہار  ضرور  کریں۔
----------

✍🏻 انمول 🔹 میرا قلم 🌹

» انمول«

محبت اور عزت دونوں انمول ہیں۔ 
ایک قیمتی چیز کے حصول کے لیے دوسری قیمت چیز کو کھونا  
یا گوانا  سب سے بڑی حماقت ہے 
عزت کو قائم رکھتے ہوئے محبت کے 
حصول کو ممکن بناؤ ، ورنہ جو
 تمہارے پاس پہلے سے موجود ہے اس کی حفاظت کرو۔ 
〰️〰️〰️〰️

» Tahaffuz «
تحفظ 

عورت  تین رشتوں سے تحفظ کا
 احساس چاہتی ہے 
1▪️باپ
2▪️بھائی 
اور
3▪️شوہر

〰️〰️〰️〰️

🕯️ تقدیر اور نصیب ✍🏻 میرا قلم 🌹

💠''اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ''💠
     💠 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ 💠 

 

 


آپ کی رائے قیمتی 

 

تقدیر اور نصیب " 



🔹تقدیر (Taqdeer) 

اللہ کا اٹل فیصلہ ، نظام قدرت ، جو صرف اور صرف اللہ کے اختیار میں ہے ۔ جس میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ۔ ہمیشہ اللہ کے مقرر کردہ دائرہ قدرت کے مطابق قائم و دائم رہنے والا قانون قدرت ۔۔۔ 

🔹"تقدیر" کا مطلب ہے "اللہ کا علم اور اس کا پہلے سے طے کردہ  نظام اللہ نے پوری کائنات کا نظام ، اصول اور حدود بنا دیے ہیں۔

🔹جیسے:  موت کا وقت ،  رزق کا دائرہ ،  انسان کے امکانات ، دنیا  کا  چلنے  کا طریقہ    یہ سب  تقدیر  کے  حصے  ہیں۔

"یعنی"  کائناتی قوانین اور اللہ کا علمِ ازلی"

🔹مثال:  سیاروں کی گردش : 

سورج کا مشرق سے نکلنا ، سیاروں اور ستاروں کی

 گردشِ ، وقت ، دن مہینوں کا چکر 

🔹موسم:   سردی ، گرمی ، بہار ،خزاں

بادل ، بارش ،آندھی، طوفان ، زلزلے ، بجلی کی چنگھاڑ ۔۔ 

🔹نباتات و معدنیات ،  ہوا پانی  ، آگ  ، مٹی کے خواص  یہ سب  صرف اور صرف اللہ کے اختیار قدرت میں ہے ۔

🔹پیدائش :   کسی کا پیدا ہونا ، کب ، کہاں ،  کیسے پیدا ہونا ،

🔹والدین ، بہن بھائی ، اولاد یعنی حقیقی رشتوں کا انتخاب ،

 صنف/جنس کا انتخاب یعنی لڑکا یا لڑکی،  کا انتخاب 

🔹جینا ، مرنا یعنی جب تک زندگی پائے  گا اور کب مرے  گا  یعنی  موت  کا وقت مقررہ  پر آنا ۔  یہ سب تقدیر کے دائرے میں  ہیں۔

🔹نصیب (Naseeb)🔹

معنی:  کسی بھی چیز کا ملنا ، حصول ، مہیاء ہونا ،

 "نصیب"  کا مطلب ہے  وہ حاصل  زندگی  جو کسی بھی انسان کو  اسکےعمل ، محنت ، کوشش اور فیصلوں ، معاشرتی  قوانین کے  اصول و ضوابط کے  نتیجے  میں ملتا ہے۔

 یعنی انسان  تقدیر/قانون قدرت  کے اصولوں  کے اندر رہتے  ہوئے  جو  "محنت ،  جہدوجہد ، کوشش کا انتخاب" کرتا ہے ، یا تدبیر  اختیار کرتا ہے اور اس سے جو نتیجہ ملتا یا حاصل ہوتا ہے  وہ اس کا نصیب ہوتا ہے۔ 

یعنی اسکی محنت ، مشقت  اور کوشش  کا صلہ یا نتیجہ ۔۔

🔹مثال:  دو لوگ ایک  ہی موقع   پر  ہوتے  ہیں ؛  ایک محنت کرتا ہے ،  دوسرا سستی کرتا ہے۔  

اللہ/ تقدیر نے  دونوں کو مواقع  دیے ، لیکن جو نتیجہ انہیں  ملا،  وہ انکی محنت ، کوشش ، جدوجہد کا نتیجہ حاصل  ہے 

 جسے نصیب  کہتے  ہیں  یعنی 

انسان کی محنت کوشش اور جدوجہد کے مطابق حصولِ زندگی انکا نصیب  ہوتا ہے ۔

فرق (Difference)

🔹تقدیر :

 اللہ کا علم + اللہ کا فیصلہ ،اٹل ، حتمی ،   بنا کسی تغیر و تبدل کے  کائناتی نظام جو اللہ کے اختیار ، قدرت کے منشاء  ہے ۔

🔹نصیب : 

انسان  کا حصہ یعنی انسانی اختیارات کے نتائج  کا حاصل  ہے 

جو اس کے انتخاب اور اعمال کے ساتھ جڑتا ہے۔

🔹 تقدیر اللہ کی طے کردہ  قانون قدرت ہے جس  میں کسی  کی  مداخلت  یا کسی قسم  کی تبدیلی ممکن نہیں  ہے 

🔹اور نصیب انسانی علم و فکر  تدبر  کا عمل کا نتیجہ  ہے  جو انسان  اپنی کوشش ، جدوجہد اور عقلی فیصلوں سے  پاتا ہے۔ یعنی حاصل کرتا ہے۔ 

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️  

آپکو یہ کالم/تحریر کیسی لگی ۔۔

براہ کرم  اپنی  قیمتی رائے کا اظہار  ضرور کریں۔

Password Generator

Apnikawish.com Page Title

Password Generator

----

Select your options and click the "generate" button. Your passord will appear above.

طلاق اور نکاح

طلاق اور نکاح
طلاق گناہ نہیں ہے۔ 
طلاق حق ہے ۔ جائز ہے۔
طلاق عدل اور انصاف ہے۔
طلاق ظلم کے خلاف آواز ہے۔ 
طلاق نکاح کی پاکیزگی و اہمیت کا احساس ہے۔
طلاق اللہ کا حکم ہے ۔ 
جو اللہ کی حدود کو متعین کرتی ہے۔۔
طلاق پیغام ہے تنبیہ ہے ۔ 
نکاح کی پاکیزگی اور توقیر و عظمت کو برقرار رکھنے کے لئے۔۔ 
اللہ کو صرف پاکیزہ نکاح پسند ہیں۔ نکاح میں کسی قسم کا کھوٹ منظور نہیں ۔۔
لہذٰا طلاق کو اسی طرح بیان کیا جائے جیسے اللہ نے مقرر کیا۔۔
اور اللہ کے حکم کے مطابق ہی لاگو کیا جائے۔۔
اللہ کے احکام کے تابع نکاح اور طلاق دونوں ہی حق ہیں۔۔ 
اللہ کے احکام میں انسانوں کے لئے حکمت اور بھلائی پوشیدہ ہے۔۔ 
طلاق کو گناہ بنا کر ہم نے نکاح کی پاکیزگی کو مجروح کیا ہے۔
لوگوں کو نکاح کے بعد گناہ کی دعوت دی ہے۔ 
طلاق کا خوف دلوں سے مٹا دیا ہے ۔۔
آج نکاح برقرار رکھتے ہوئے مرد اور عورت اپنے اپنے رستے بھٹک رہے ہیں۔
اللہ کو پاکیزگی پسند ہے۔ نکاح یا طلاق سے غرض نہیں۔۔
ہر صورت میں پاکیزگی برقرار رکھنے کا حکم ہے۔ 
اللہ  پاکیزہ نکاح پسند کرتا ہے
نکاح ہو یا طلاق دونوں اللہ کی حدود میں رہ کر ہونی چاہیئے۔۔
طلاق گناہ نہیں ۔۔ 
طلاق کا حق اللہ نے دیا ہے ۔ 
لہذٰا خود س گناہ بنا کر پیش کرنا اللہ کی نافرمانی ہے۔۔
طلاق صرف عورت کے لیے نہیں ۔ مرد کے لئے بھی حق اور جائز ہے ۔۔
طلاق کی شادی اور طلاق کی حدود اللہ نے بنائی ہیں۔ کوئی بھی اسے رد نہیں کر سکتا۔۔
اللہ نے جس طرح اور جتنا حق مرد اور عورت کو دیا ہے وہ حق ہے دونوں کے لئے۔۔ 
لہذٰا خود سے عورت اور مرد میں تضاد پیدا نہیں کرنا چاہیے۔۔

🕯القران🕯
Surat No 2 : سورة البقرة - Ayat No 229 

اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ۪ فَاِمۡسَاکٌۢ بِمَعۡرُوۡفٍ اَوۡ تَسۡرِیۡحٌۢ بِاِحۡسَانٍ ؕ وَ لَا  یَحِلُّ  لَکُمۡ اَنۡ تَاۡخُذُوۡا مِمَّاۤ  اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ شَیۡئًا اِلَّاۤ اَنۡ یَّخَافَاۤ  اَلَّا یُقِیۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰہِ ؕ فَاِنۡ خِفۡتُمۡ  اَلَّا یُقِیۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰہِ  ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَا فِیۡمَا افۡتَدَتۡ بِہٖ ؕ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ فَلَا تَعۡتَدُوۡہَا ۚ وَ مَنۡ یَّتَعَدَّ حُدُوۡدَ اللّٰہِ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۲۹﴾
ترجمہ؛
طلاق ( زیادہ سے زیادہ ) دو بار ہونی چاہئیے ۔ اس کے بعد ( شوہر کے لیے دو ہی راستے ہیں ) یا تو قاعدے کے مطابق ( بیوی کو ) روک رکھے ( یعنی طلاق سے رجوع کرلے ) یا خوش اسلوبی سے چھوڑ دے ( یعنی رجوع کے بغیر عدت گذر جانے دے ) ۔ اور ( اے شوہرو ! ) تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم نے ان ( بیویوں ) کو جو کچھ دیا ہو وہ ( طلاق کے بدلے ) ان سے واپس لو ، الا یہ کہ دونوں کو اس بات کا اندیشہ ہو کہ وہ ( نکاح باقی رہنے کی صورت میں ) اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود کو قائم نہیں رکھ سکیں گے ( ١٥١ ) ۔ چنانچہ اگر تمہیں اس بات کا اندیشہ ہو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود کو قائم نہ رکھ سکیں گے تو ان دونوں کے لیے اس میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ عورت مالی معاوضہ دے کر علیحدگی حاصل کرلے ۔ یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود ہیں ، لہذا ان سے تجاوز نہ کرو ۔ اور جو لوگ اللہ کی حدود سے تجاوز کرتے ہیں وہ بڑے ظالم لوگ ہیں ۔

وہی خدا ہے

 💠''اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ''💠
         💠 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ 💠
وہ ہی خدا ہے
وہ ہی خدا ہے
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے!
"وہ ہی خدا ہے "!
سائنس کے پاس کرونا کا علاج نہیں ہے تو کیا ہوا۔ ؟
کائنات کو سائنس نہیں چلا رہی ہے ،
کائنات کو چلانے والا " اللہ وحدہ لاشریک" ہے ،
ہمیں تو اپنے رب پر یقین ہے ، بھروسہ ہے۔
جو رب العالمین ہے ۔
جو کائنات کا خالق ہے۔
جو زندگی اور موت کا مالک ہے۔
جو خیر و شر کا مالک ہے۔
جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔
وہی اللہ ہمیشہ قائم رہنے والا ہمارا مسیحا ہے
ہمیں ہر مشکل سے نکالنے والا ۔
وہی اس وباء سے نجات دے گا ۔
⁦❣️⁩ان شاءاللہ⁦❣️⁩
 یہودیوں کو اپنے مسیحا کا انتظار ہے۔ انکے ایمان و یقین کے مطابق انکا مسیحا آئے گا، اس لیے وہ انتظار کر رہے ہیں۔
لیکن ! ہمیں کیا ہو گیا ہے ؟
ہم کیوں انتظار کر رہے ہیں ؟  
ہم کیوں انکے عقیدے کی پذیرائی کررہے ہیں ؟
ہم کیوں پرچار کر رہے ہیں ، انکے عقائد کا ۔؟
ہمارا کیا مقصد اور فائدہ ہے ؟
!انکا ایمان و عقیدہ وہ جانیں
ہمیں کیا! ہم اپنے راستے وہ اپنے راستے
" واللہ اعلم "
یہودیوں کے عقائد کو اتنی اہمیت کیوں دی جا رہی ہے ،کیوں اتنا پرچار کیا جا رہا ہے ۔؟
سوال! تو بہت اٹھتے ہیں ۔
اہل ایمان/مسلمانوں کا یہ دہرا رویہ مشکوک ہے ۔ یہودیوں کے ساتھ اور حمایت کی غمازی کرتا ہے ۔
یہ منافقت قابلِ قبول نہیں ہے
جبکہ ہم سب جانتے ہیں⁩ "اللہ وحدہ لاشریک⁦"⁩ کے سوا سب باطل ہے۔ 
-------

قیامت کا علم

قیامت کا علم

🕯القران🕯
 33: سورة الأحزاب# 63 

یَسۡئَلُکَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَۃِ ؕ قُلۡ  اِنَّمَا عِلۡمُہَا عِنۡدَ اللّٰہِ ؕ وَ مَا یُدۡرِیۡکَ لَعَلَّ  السَّاعَۃَ   تَکُوۡنُ  قَرِیۡبًا ﴿۶۳﴾
ترجمہ:
لوگ تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ کہہ دو کہ اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے ۔ اور تمہیں کیا پتہ شاید قیامت قریب ہی آگئی ہو ۔
اچانک 👇🏻
 🕯القران🕯
22 : سورة الحج -  55 
وَ لَا یَزَالُ الَّذِیۡنَ  کَفَرُوۡا فِیۡ  مِرۡیَۃٍ  مِّنۡہُ حَتّٰی تَاۡتِیَہُمُ السَّاعَۃُ بَغۡتَۃً اَوۡ یَاۡتِیَہُمۡ  عَذَابُ  یَوۡمٍ  عَقِیۡمٍ ﴿۵۵﴾
ترجمہ:
اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ اس ( کلام ) کی طرف سے برابر شک ہی میں پڑے رہیں گے ، یہاں تک کہ ان پر اچانک قیامت آجائے ، یا ایسے دن کا عذاب ان تک آپہنچے جو ( ان کے لیے ) کسی بھلائی کو جنم دینے کی صلاحیت سے خالی ہوگا ۔
 آنکھ جھپکنے 👇🏻
 16 : سورة النحل -  77 
وَ  لِلّٰہِ غَیۡبُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ مَاۤ اَمۡرُ السَّاعَۃِ  اِلَّا کَلَمۡحِ الۡبَصَرِ اَوۡ ہُوَ اَقۡرَبُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۷۷﴾
ترجمہ:
اور آسمانوں اور زمین کے سارے بھید اللہ کے قبضے میں ہیں ۔ اور قیامت کا معاملہ آنکھ جھپکنے سے زیادہ نہیں ہوگا ، بلکہ اس سے بھی جلدی ۔ یقین رکھو کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

قیامت کی گھڑی آنے والی ہے👇🏻
🕯القران🕯
22 : سورة الحج - 7
وَّ  اَنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ  لَّا رَیۡبَ  فِیۡہَا ۙ وَ اَنَّ اللّٰہَ  یَبۡعَثُ  مَنۡ  فِی  الۡقُبُوۡرِ ﴿۷﴾
ترجمہ:
اور اس لیے کہ قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، جس میں کوئی شک نہیں ہے ، اور اس لیے کہ اللہ ان سب لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا جو قبروں میں ہیں ۔ ( ٦ )
 خفیہ 👇
القرآن
20 : سورة طه -  15 
اِنَّ السَّاعَۃَ  اٰتِیَۃٌ  اَکَادُ اُخۡفِیۡہَا لِتُجۡزٰی کُلُّ  نَفۡسٍ   ۢ  بِمَا  تَسۡعٰی ﴿۱۵﴾
ترجمہ:
یقین رکھو کہ قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ۔ میں اس ( کے وقت ) کو خفیہ رکھنا چاہتا ہوں ، تاکہ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ ملے 
-----------
1400 سال پہلے اللہ نے بتایا ۔۔
یعنی اللہ چاہے تو ابھی ایک پل میں قیامت آ جائے ۔۔۔۔۔
اور اللہ چاہے تو مزید 1400 سال یا کئی ہزار سال دنیا قائم رہ سکتی۔
اللہ خبردار کر رہا ہے۔ 
تنبیہ کر رہا ہے کہ آخرت کے لیے تیار رہو ۔۔
جب اللہ چاہے گا اچانک آجائے گی۔۔
لہذٰا ۔۔ 
خود سے عرصہ ماہ و سال کی قیاس آرائیاں/ وقت کا تعین کرنا غلط ہے۔
قرآن کی ہدایت کے بعد اہل ایمان پر 
یہ یہ سوال نہیں بنتا کہ قیامت کب آئے گی؟؟؟
کب؟ کیوں؟ کیا؟ کیسے؟
جیسا اللہ نے کہا ہے ۔ ویسے ہی اچانک آجائے گی۔۔ 
  تنبیہہ!
👈🏻قیامت آنے والی ہے۔   
👈🏻تو غفلت سے جاگو ۔۔
👈🏻قیامت اور موت دونوں کبھی بھی آسکتی ہیں۔ اچانک 
👈🏻موت آگئی تو مرنے والے کے لیے تو قیامت ہی آ گئی جیسے ۔۔
چونکہ موت کسی قیامت سے کم نہیں ہوتی ۔۔ 
موت قیامت کی اکائی ہی تو ہے۔۔ 
سمجھنے کے لیے ۔۔
واللہ اعلم ۔۔
ربّ زدنی علما ۔۔۔
الھم فقھنی فی الدین
آمین ثم آمین

For kid learning

[http://m.dinolingo.com/languages/urdu.html] [Urdu for kids DVDs, flashcards, books - Online Urdu learning software for children, toddlers, babies] is good,have a look at it!